ابن نور کے قلم سے✍️
اے پیارے اللہ
•۔۔تیری رحمت کی امید پر میں اپنے سارے ظاہری، باطنی، صغیرہ اور کبیرہ گناہوں سے توبہ کرتا ہوں،میری توبہ قبول فرما اور آئندہ نیکیوں بھری،صحت و عافیت والی زندگی نصیب فرما
•۔۔اے غفور! مجھے اور میرے ماں باپ کو اپنی رحمت سے جنت میں بلاحساب داخلہ نصیب فرما
•۔۔اے کریم! دنیا میں اپنے سوا کسی کا محتاج نہ رکھنا
•۔۔پاک پروردگار! جب تک زندہ رہوں تیرے دین کی خدمت کرتا رہوں
•۔۔یارب العالمین! میرے بیوی بچوں کی خیر فرما انہیں ہر دکھ درد سے محفوظ فرما
•۔۔اے مولی! مجھے اپنے مرشد اور اساتذہ کا وفادار رکھنا
•۔۔اے میرے مالک! میرے شاگردوں اور مجھ سے محبت کرنے والوں کو قیامت میں اپنے محبوب علیہ السلام کی شفاعت نصیب فرما اور انہیں میرے لئے ذریعہ نجات بنا۔ آمین یارب العالمین